Advertisements

نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم  کی 59 ویں برسی حکومت کی جانب سے ڈیراور کے شاہی قبرستان میں   پروقار تقریب کا اہتمام 

Nawab Sir Sdiq Muhammad Khan Khamis Abbasi 59th Death Anniversary Ceremony
قلعہ ڈیراور کے شاہی قبرستان میں نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 59ویں برسی کی سرکاری تقریب کا منظر ،سامنے سعود مجید ،صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ،صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ،پرنس بہاول خان عباسی اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور دیگر موجود ہیں
Advertisements

صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ،پرنس بہاول عباس خان عباسی ،صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ،کمشنر بہاولپور مسرت جبیں، آر پی او بہاولپور  رائے بابر سعید،اسسٹنٹ کمشنر یزمان , وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران,  سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید , ممبر صوبائی اسمبلی  چوہدری خالد محمود ججہ  کے علاوہ سرکاری افسران  اور خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات کے علاؤہ عمائدین علاقہ موجود تھے


تقریب میں امیر آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اُنکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی – نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 59ویں برسی کی تقریب میی پنجاب پولیس کے ایک چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا  جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نواب آف بہاولپور کی قبر پر پھول چڑھائے گئے

Advertisements

پرنس بہاول عباس خان عباسی کی جانب سے اپنے پڑدادا کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی – صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ، کمشنر بہاولپور ڈویژن مسّرت جبین اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران بھی اس موقع پر موجود تھے

ڈیراور: صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ ،پرنس بہاول خان عباسی ،کمشنر مسرّت جبین،سعود مجید اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران امیر آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی آخری آرام گاہ پر پھول چڑھائے کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں


ڈیراور( سٹاف رپورٹر ) آخری تاجدار ریاست بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کو ان کی 59 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ڈیراور کے شاہی قبرستان میں ایک  پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ،پرنس بہاول عباس خان عباسی ،صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ،کمشنر بہاولپور مسرت جبیں، آر پی او بہاولپور  رائے بابر سعید،اسسٹنٹ کمشنر یزمان , وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران,  سابق سینیٹرو سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعود مجید , ممبر صوبائی اسمبلی  چوہدری خالد محمود ججہ  کے علاوہ سرکاری افسران  اور خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات کے علاؤہ عمائدین علاقہ موجود تھے

ڈیراور: صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ،پرنس بہاول عباس خان عباسی ،صوبائی وزیر کاظم علی پیر زادہ ،صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ،چوہدری سعود مجید اور دیگر نواب  بہاولپور کی آخری آرام گاہ کے گیٹ پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے

 صوبائی وزیر میاں کاظم علی پیرزادہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا صوبائی وزیرآبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ان کے اصولوں پر  عمل پیرا رہتی ہیں جو قومیں اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ  اپنی تقدیر سے بھٹک جاتی ہیں- انہوں نے کہا کہ امیر سرصادق محمد خان عباسی نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا وہ ایک ویثنری رہنما تھے جنہوں نے سابق ریاست بہاولپور کی سماجی اقتصادی ترقی اور تعلیم اور صحت کے شعبوں کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں-انہوں نے اس موقع پر نواب آف بہاولپور مرحوم کی خدمات اور ان کے ذریں کاموں پر روشنی ڈالی – تقریب میں امیر آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اُنکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی  نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 59ویں برسی کی تقریب میی پنجاب پولیس کے ایک چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا  جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نواب آف بہاولپور کی قبر پر پھول چڑھائے گئے -پرنس بہاول عباس خان عباسی کی جانب سے اپنے پڑدادا کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی – صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ، کمشنر بہاولپور ڈویژن مسّرت جبین اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران بھی اس موقع پر موجود تھے