Advertisements

امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کا سالانہ میڈیکل چیک اپ ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے

Nawab Salahuddin and Prince Bahawal Abbas Abbasi
Advertisements

دو ہفتے بعد وطن واپس لوٹ لیں گے پاکستان واپسی کے بعد گروپ کے قائدین اور سپورٹروں سے مشاورت کر کے مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل طے کروں گا پرنس بہاول خان عباسی کی گفتگو

امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اپنے سالانہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے ان کے صاحبزادے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی ان کے ہمراہ ہیں – پرنس بہاول عبّاس خان عباسی اپنے والد نواب صلاح الدین عباسی کے سالانہ طبی معائنے کے لیے دو ہفتے برطانیہ میں قیام کریں گے اور اپنے والد نواب صلاح الدین عباسی کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد ان کے ساتھ لاہور واپس ائیں گے –

Advertisements

برطانیہ روانگی سے قبل لاہور سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ ان کا لندن کا یہ دورہ خالصتا اپنے والد گرامی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے -وہ وطن واپسی پر اپنے گروپ کے تمام قائدین اور سپورٹرز سے تفصیلی مشاورت کریں گے جس میں وہ اپنے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے اس مشا ورت میں اس بارے میں بھی طے کیا جائے گا کہ آیا وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے یا وہ عام انتخابات میں آزاد اُمیدوار کے طور پرحصہ لیں گے-