امیر آف بہا ول پور نواب صلاح الدین عباسی، اور ولی عہد پرنس بہا ول عباس خان عباسی ڈیر ہ نواب صاحب، میں عیدالفطر منائیں گے‎‎

Nawab Salahuddin and Bahawal Abbas

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار  ) کون کہا ں عید منائے گا! امیر آف بہا ول پور نواب صلاح الدین عباسی، اور ولی عہد پرنس بہا ول عباس خان عباسی ڈیر ہ نواب صاحب، میں عیدالفطر  منائیں گے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں عثمان عباسی، ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی بھی ڈیر ہ نواب صاحب میں عید منائیں گے۔ ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی  ، پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی ، ایم پی اے صاحبزادہ مخدوم افتخار الحسن گیلانی ، او چ شریف میں عید منائیں گے ۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ  بہا ول پور یزمان، ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل ہیڈ راجکاں ، سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید احمدپورشرقیہ ،  مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما شیخ حسن عسکری  ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ چنی گوٹھ ، میں عید الفطر منائیں گے۔ مسلم لیگ ( ن ) کے ایم پی اے سردار خالد محمود وارن، سابق  ایم پی اے سردار ملک جہانزیب وارن اور سابق ایم این اے سردار ملک عامر یاروارن، دھوڑکوٹ میں عید منائیں گے۔

مزید پڑھیں