Advertisements

امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عید منانے کے لئے صادق گڑھ پیلس آمد

Nawab Salahuddin and Bahawal Abbas
Advertisements

پرنس بہاول عباسی اور ان کی نوبیاہتا دلہن بھی عید الفطر صادق گڑھ پیلس میں منائیں گی

امیر آف بہاول پور کی اہلیہ محترمہ بھی ہمراہ ہیں،نواب صاحب اور پرنس بہاول عباسی عید الفطر کے روز عام لوگوں سے ملاقات کریں گے

Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار) امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی لاہور سے اپنی آبائی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے،جہاں وہ عید منائیں گے۔امیر آف بہاول پور کی اہلیہ محترمہ بھی ہمراہ ہیں۔خیال رہے کہ پرنس بہاول عباسی اپنی شادی خانہ آبادی کے بعد ہنی مون منانے بیرون ملک گئے تھے، جہاں سے دو روز قبل لوٹے۔پرنس بہاول عباس خان عباسی اور ان کی نوبیاہتا دلہن بھی عید الفطر کا تہوار صادق گڑھ پیلس میں منائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نماز عید کی ادائیگی کے بعد صادق گڑھ پیلس میں اپنے دفتر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔