نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ کا انتقال،صادق گڑھ پیلس میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا
پاکستان تحریک انصاف تحصیل صدر ملک مظفر کریم ،مہر مشتاق احمد خان،سردار منظور احمد لنگاہ ایڈووکیٹس اور کوٹلہ موسیٰ خان کے زمیندار شیخ محمد اجمل نے بھی پرنس بہاول خان عباسی سے اُنکی دادی اماں کے انتقال پر تعزیت کی حافظ مظفر کریم مغل نے ہر ہائنس مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی
ڈیرہ نواب صاحب (نمائندہ خصوصی) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ ہر ہائینس بیگم صاحبہ امیر بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کے انتقال پر صادق گڑھ پیلس میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا- تفصیلات کے مطابق آج چشتیاں، اٹک ، لیاقت پور،حاصلپور، ہیڈ راجکاں ،صادق آباد ،بہاولپور ،اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے صادق گڑھ پیلس پہنچ کر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے انکی دادی اماں کے رحلت کر جانے پر تعزیت کی اور ہر ہائنس شمسہ بیگم صاحبہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی- ان افراد نے نواب صلاح الدین عباسی کی جلد صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ تحصیل بار سابق صدر بار ایسوسی ایشن کے دو سابق صدور سردار منظور احمد لنگاہ اور مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹس کے علاوہ کوٹلہ موسیٰ خان کے زمیندار شیخ محمد اجمل نے بھی صادق گڑھ پیلس میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور اُنکی دادی اماں جان کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا- حافظ ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے اس موقع پر ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور کی مغفرت اور اُنکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی

