نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباسی کی صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں ظہرانے پر ملاقات
صدر آصف علی زرداری اور نواب صلاح الدین عباسی نےانتہائی خوشگوار ماحول میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے تفصیلا تبادلہ خیال کیا
صدر آصف زرداری نے نواب آف بہاولپور کے خاندان کی قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے سلسلے میں انجام دی گئی خدمات کی تعریف کی اور ان کی سماجی خدمات کا بھی اعتراف کیا
اسلام آباد: امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول خان عباس عباسی نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت اصف علی زرداری سے ظہرانے پر ملاقات کی جو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی- اس ملاقات میں صدر آصف علی زرداری اور نواب صلاح الدین عباسی نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے تفصیلا تبادلہ خیال کیا- ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بھی اس موقع پر جنوبی پنجاب کی ترقی اور سابق ریاست بہاولپور کی محرومیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی- صدر آصف علی زرداری نے نواب آف بہاولپور کے خاندان کی قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے سلسلے میں انجام دی گئی خدمات کی تعریف کی اور ان کی سماجی خدمات کا بھی اعتراف کیا- خیال رہے کہ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے مابین گزشتہ 30 برسوں سے قریبی مراسم چلے آرہے ہیں