Advertisements

نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی کی لاہور سے فون کالز مدیر احسان احمد سحر سے ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور دلی دکھ کا اظہار

Nawab Salahuddin and Prince Bahawal Abbas Abbasi
Advertisements

ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا حاجی عبدالعزیز قریشی اشفاق سندھا، عبدالخالق بھٹی، سعید قریشی، محمد شعیب شکور اور حفیظ الرحمن کھوکھر کی فون کالز اور میسجز کے ذریعے اظہار تعزیت مدیر احسان احمد سحر کا اظہار تشکر

علی پور( سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے لاہور سے فون کالز کر کے مدیر احسان احمد سحر سے ان کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم گریڈ 18 کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے انتقال کو خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا- امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے دعا کی کہ اللہ تعالی طاہرہ نسرین مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت ادا کریں -دریں اثناء ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن احمد پورشرقیہ کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی قلم کار اشفاق سندھا، پریس کلب آباد کے چیئرمین عبدالخالق بھٹی ،سابق کونسلر محمد سعید قریشی، مسلم لیگ ن کے مسقط عمان کے رہنما محمد شعیب شکور اور آل پاکستان کھوکھر ایسوسی ایشن ضلع بہاولپور کے جنرل سیکرٹری حفیظ الرحمان کھوکھر نے بھی مدیر احسان احمد سحر کو فون کالز اور میسجز کے ذریعے انکی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے -, اُنہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی عطا کی ہے – مدیر احسان احمد سحر نے مذکورہ بالا تمام اصحاب سے اظہار تشکر کیا ہے

Advertisements