نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی امسال عیدالاضحیٰ اسلام آباد میں منائیں گے

امیر آف بہاولپور اور ولیعہد بہاولپور نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنی اقامت گاہ بہاولپور ہاؤس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی عید الاضحی اسلام آباد میں منائیں گے – تفصیلات کے مطابق نواب بہاولپور صلاح الدین عباسی اور ان کے ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اسلام آباد میں نماز عید ادا کریں گے جس کے بعد وہ اپنی اقامت گاہ بہاولپور ہاؤس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دیں گے -بعد ازاں نواب صلاح الدین عباسی اور ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب سے ملاقاتیں کریں گے- خیال رہے کہ پرنس بہاول عباس خان عباس تین روز قبل صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں 15 روز قیام کے بعد اسلام آباد واپس گئے ہیں