Advertisements

نواب صلاح الدین عباسی اورپرنس بہاول خان عباسی کی آپریشن "بنیان مرصوص” کی کامیابی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد

Nawab SalahuddinAbbasi and Prince Bahawal Abbas Abbasi
Advertisements

وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جس نے دس مئی کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا امیر بہاولپور اور ولیعہد بہاولپور کا مشترکہ بیان

لاہور ( سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو بھارتی جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پرمبارک باد دی ہے  نیز مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ہے

Advertisements

اپنے مشترکہ اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ   پوری پاکستانی قوم کو مسلح افواج کے آپریشن "بنیان مرصوص” پر ناز  ہے جس نے نہ صرف اُمت مسلمہ کا  سر فخر سے بلند کر دیا بلکہ بھارت کا غرور بھی خاک میں ملا دیا  –  نواب صلاح الدین عباسی اور ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے  شانہ بشانہ کھڑی ہے جس نے دس مئی کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا – ہماری دعا ہے کے اللہ تعالیٰ پاکستان اور ہماری مسلح افواج کا حامی و ناصر ہو ( آمین)