نواب صلاح الدین عباسی کا ملکہ الزبتھ کے انتقال پر اظہار رنج و غم

ہم برطانوی شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔امیرآف بہاول پور۔
نواب صلاح الدین عباسی نے1952ء میں اپنے دادا نواب سر صادق محمد خان اور والد نواب محمد عباس خان عباسی کے ہمراہ لندن میں ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاول پورنواب صلاح الدین عباسی نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اپنے گہر ے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ بہاول پور ہاؤ س سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ کو دنیا میں بالعموم اور دولت مشترکہ کے ممالک میں بالخصوص عزت و احترام حاصل تھا۔ امیر آف بہاول پور نے کہا کہ وہ برطانوی شاہی خاندان اور برطانیہ کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خیا ل رہے کہ نواب صلاح الدین عباسی نے1952ء میں اپنے داد ا مآخری تاجدار بہاول پور نواب سر صادق محمد خان عباسی اور والد نواب محمد عباس خان عباسی کے ہمراہ ملکہ الزبتھ کی لندن میں منعقدہ تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ امیر آف بہاول پور نواب صلا ح الدین تعزیت کیلئے باقاعدہ برطانوی ہائی کمیشن بھی جائیں گے۔
