نواب گروپ کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 252 چوہدری محمود مجید کی سمہ سٹہ محمد بلال چوہان کی رہائش گاہ پر کارنرمٹینگ میں شرکت
سابق وائس چئیرمین یوسی سمہ سٹہ سید عیدو شاہ،افتخار احمد علوی،ڈویژنل صدر پریم یونین پاکستان ریلوے رانا محمد شریف، ملک طالب چنٹر،اسد اللہ، جہانزیب،قاری ارسلان عطاری،محمد شاہد علی سمیت ودیگرعمائدین علاقہ اور,درجنوں افراد نے نواب گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا
سمہ سٹہ(نامہ نگار) نواب گروپ کے امیدوار حلقہ صوبائی اسمبلی پی پی 252 چوہدری محمود مجید کی سمہ سٹہ محمد بلال چوہان کی رہائش گاہ پر کارنرمٹینگ میں شرکت جس میں شہرکی سرکردہ سیاسی سماجی شخصیات نے نواب گروپ کے نامزد امیدوار چوہدری محمود مجید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پرچوہدری محمود مجید نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 252میں مختلف سیاسی دھڑوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیکرہماری کامیابی کو یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو مخالفین کو بری طرح سے شکست دیں گے حلقہ کی عوام ہمارے ساتھ ہے جوق در جق لوگ نواب گروپ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انشاءاللہ 8فروری کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر آئےگا انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر حلقہ کی پسماندگی کا دور کریں گے بے روزگار نوجوانوں کو وسائل فراہم کرکے حلقہ کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کیاجائے گا اس موقع پر سابق وائس چئیرمین یوسی سمہ سٹہ سید عیدو شاہ،افتخار احمد علوی،ڈویژنل صدر پریم یونین پاکستان ریلوے رانا محمد شریف، ملک طالب چنٹر،اسد اللہ، جہانزیب،قاری ارسلان عطاری،محمد شاہد علی سمیت ودیگرعمائدین علاقہ کی درجنوں افراد نے موجود تھے اور نواب گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرکے انکی جیت کو یقینی بنانے کا عزم کیاگیا،