بہاولپور : پی ٹی آئی کا ایک بڑا کھلاڑی کپتان کو چھوڑ گیا – تحریک انصاف کے ممتاز رہنماء نواب بہاول عباس خان عباسی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا’ – اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے اپنی ریاست اور فوج کو پاکستان میں ضم کردیا تھا’- پاکستان کے استحکام کی خاطر میرے پردادا نے ریاست بہاولپور کے خزانے کھول دیئے۔اپنے خاندان کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں -نواب بہاول عباس خان عباسی اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا کہ میں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کرکے کروں گا۔