Advertisements

نوائے احمدپور شرقیہ کے پانچ رکنی پینل کا اسلامیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر شہزاد سے اڑھائی گھنٹہ طویل انٹرویو

Chairman Islamia Foundation AAmir Shehzad wit Daily Nawa-I-Ahmedpur Sharqia panel
Advertisements

مدیر احسان احمد سحر ،محمد سلیمان فاروقی ،شبّیر احمد قریشی،حمید اللہ خان عزیز اور ملک محمد سجاد پینل میں شامل تھے

احمدپور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر)   اسلامیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر شہزاد نے آج سہ پہر  پنجاب کالج میں روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے پانچ رکنی پینل کو خصوصی انٹرویو دیا جو چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر ،مینیجنگ ایڈیٹر محمد سلیمان فاروقی، سٹاف رپورٹرحمید اللہ خان عزیز سٹی رپورٹر شبّیر احمد قریشی اور نامہ نگار ملک محمد سجاد پر مشتمل تھا-  سوال اور جواب کی نشست ڈھائی گھنٹے تک سے زائد دورانیہ پر محیط رہی جس میں چیئرمین اسلامیہ فاؤنڈیشن عامر شہزاد نے فاؤنڈیشن کے قیام اغراض مقاصد، اس کے جاری پروجیکٹس اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا – اسلامیہ فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر جاوید احمد بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے-اس خصوصی انٹرویو کی تفصیلات جلد نذر قارئین کی جائیں گی

Advertisements