Advertisements

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ کاگو طیارے کا ملبہ سمندر سے تلاش کرلیا

Navy, PMSA find wreckage of missing cargo plane in Arabian Sea
Advertisements

ملبہ اورماڑہ سے تقریباً 53 بحری میل جنوب میں سمندر سے برآمد ہوا۔ملبے کی شناخت مکمل کر لی گئی


اسلام آباد: پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات لاپتا ہونے والے  ایئر ویز کے کارگو بوئنگ 737  طیارے کا ملبہ گہرے سمندر سے تلاش کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی  اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی  نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات لاپتا ہونے والے ایئر ویز کے کارگو بوئنگ  طیارے کا ملبہ گہرے سمندر سے تلاش کر لیا۔  دوسری جانب  پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے مسلسل 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد طیارے کے ملبے کی کامیابی سے نشاندہی کی، ملبہ اورماڑہ سے تقریباً 53 بحری میل جنوب میں سمندر سے برآمد ہوا۔  حکام کا مزید کہنا تھا ملبے کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات اور دیگر ضروری کارروائیاں متعلقہ ادارے انجام دے رہے ہیں۔

Advertisements