تھانہ نوشہرہ جدید بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کا رکن محمد شفیق گرفتار 12 کلو چرس بر آمد
محمد شفیق سکته راماں سمہ سٹہ نے بتایا وہ تعلیمی اداروں میں بھی چرس فروخت کرتا ہے اس سے رقم مبلغ 6000 روپے بھی بر آمد ہوئے ایس ایچ او محمد صدیق
احمد پور شرقیہ ( نمائندہ خصوصی )بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ کا رکن گرفتار 12 کلو چرس بر آمد ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید محمد صدیق سب انسپیکٹر علی اور ملازمین محمد ارشد ، زیشان حیدر میر احمد کہ ہمراہ غلہ گودام مبارک پور موجود تھے کہ پل فاروق آباد کی طرف سے ایک موٹر سائیکل ہونڈا ون ٹو فائو پر سوار آیا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑنے لگا جس کو مشکوک جان کر ملازمان نے قابو کر لیا
دریافت محمد شفیق ولد عبد الرشید سکته راماں سمہ سٹہ نے بتلایا محمد شفیق نے ایک پیراشوٹ بیگ برنگ سیاہ اپنے موٹر سائیکل کی ٹینکی پر رکھا ہوا تھا جس کا بیلٹ گلے میں ڈالا ہوا تھا روبرو گواہان محمد ارشد زیشان حیدر سیاہ بیگ کی زپ کھول کر چیک کیا تو اس میں 10 پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے جن کا وزن 12 کلو گرام چرس کا ہوا بتایا
محمد شفیق نے بتایا وہ تعلیمی اداروں میں بھی چرس فروخت کرتا ہے اس سے رقم مبلغ 6000 روپے بھی بر آمد ہوئے اس نے بتایا میں نے چرس فروخت کر کے رقم حاصل کی ہے – موٹر سائیکل ہنڈا 125 برنگ سیاہ پولیس تھانہ نوشہرہ جدید نے چرس اور موٹرسائیکل کو اپنے قبضے میں لے کر ملزم محمد شفیق کے خلاف نائن سی کا مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے دوران تفتیش ملزم سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید محمد صدیق نے بتایا منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا ہوا ہے