Advertisements

ٹک ٹاک پر اشتعال انگیز ویڈیو لگانے پر ایک شخص محمد ایوب گرفتار تھانہ نوشہرہ جدید میں مقدمہ درج

Tiktoker Muhammad Ayub in Police Custody
ٹک ٹاک پر اشتعال انگیز ویڈیو وائرل کرنے والا محمد ایوب پولیس کی حراست میں
Advertisements

محمد عمران کی سکرین شارٹ ویڈیو اور درخواست پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298 کے تحت محمد ایوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا


مبارک پور(نامہ نگار)ٹک ٹاک پر اشتعال انگیز ویڈیو لگانے پر ایک شخص گرفتار  تھانہ نوشہرہ جدید میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد عمران ولد مختیار احمد راہی سکنہ نوشہرہ جدید نے تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موبائل فون پر ٹک ٹاک دیکھ رہا تھا کہ ایک  مسلک کے خلاف  ویڈیو لگی ہوئی تھی جسکی شناخت کی تو معلوم ہوا کہ یہ آئی ڈی محمد ایوب ولد محمد اسماعیل گازر سکنہ مکھواڑہ کی ہے جس پر محمد عمران نے تھانہ نوشہرہ جدید کو سکرین شارٹ ویڈیو اور درخواست دی جس پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کے سب انسپکٹر ارشاد کاظمی نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298  کے تحت مقدمہ درج کر کے محمد ایوب کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کردی ہے

Advertisements

تھانہ نوشہرہ جدید کے ایس ایچ او محمد صدیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں  شر پسند عناصر کو کسی صورت امن وامان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا