اساتذہ کرام کی عزت و تکریم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر ناصر حمید

Nations develop only by honoring teachers

بہاول پور:  اساتذہ کرام کی عزت و تکریم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور زندگی میں کامیابی کے مقام پر پہنچنے میں اساتذہ کرام کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید نے ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر اپنے سکول کے فرض شناس اور محنتی استاد مسعود احمد بھٹہ سے گورنمنٹ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ بہاول پور میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ حافظ غلام مجتبیٰ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن بہاول پورمحمد زاہد اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔ ڈاکٹر ناصر حمید نے اپنے اساتذہ کرام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طلبہ کی کامیابی کا حقیقی محرک قرار دیا۔

مزید پڑھیں