پولیو سے بچاؤ کیلئے قومی مہم جاری

National campaign against polio continues

مبارک پور (نامہ نگار) پولیوایک موذی مرض ہے والدین پیدائش سے لیکر اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ضلع بہاول پورڈاکٹر محمد اقبال مکول نے دیہی مرکز مبارک پور میں پولیو ٹیموں کو چیکنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا پولیو سے بچاؤ کیلئے قومی مہم جاری ہے ضلع بھر میں ہماری ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیوکے قطرے پلارہی ہیں والدین،علما کرام،سیاسی و سماجی شخصیات ہماری ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ اس موقع پر میڈیکل افیسر ز ڈاکٹر فیصل عمران اور ڈاکٹر شرجیل احمد نے بتایاکہ پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے سے ان میں قوت مدافیت بڑھتی ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہے والدین اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوائیں اور عمر بھر کی معزوری سے بچائیں۔

مزید پڑھیں