Advertisements

منی بجٹ منظور کرانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

Government decides to take reserved seats issue in parliament
Advertisements

مالیاتی بل میں 170 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کی تجویز

سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام ساڑھے 4 بجے طلب کر لیا گیا

Advertisements

اسلام آباد:  صدرڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آرڈیننس جاری کرنے کے انکار کے بعد وفاقی حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کیلئے  آج  قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، مالیاتی بل میں 170 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس دوران منی بجٹ سے متعلق آرڈیننس پر تفصیلی طور پر مشاورت کی گئی، وفاقی کابینہ نے ٹیکسوں کے نفاذ کیلئے مالیاتی بل کی منظوری دے دی، اجلاس میں منی بجٹ پر آرڈیننس لانے کی بجائے اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل جمع کروایا جائے گا، وزیر خزانہ بل سے متعلق بریفنگ دیں گے، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد منی بجٹ سینیٹ میں بھی  آج  ہی پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے سینیٹ کا اجلاس  آج شام ساڑھے 4 بجے طلب کر لیا گیا جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔