اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قومی اسمبلی میں نااہلی کی مدت 5 سال رکھنے کا بل منظور —- نواز شریف اورجہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہوگئی

Nawaz Sharif
Jehangir Tareen

 اسلام آباد (پی پی آئی) قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔قومی اسمبلی کے اتوار کومنعقدہ اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔اس ترمیم کے بعد 5 سال سے زیادہ نااہلی کی سزا نہیں ہو گی اور متعلقہ شخص قومی یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہو گا۔ پی پی آئی کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5سال ہو جائے گی۔بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں