Advertisements

اسلام آباد خود کش دھما کے میں ملوث دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کے خلاف پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہےصاحبزادہ محمد گزین عباسی

Sahibzada Muhammad Gazain Abbasi MPA
Advertisements

پہلے بھی ہمارے ملک کی عوام نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے۔ اب بھی پوری قوم اس کا مقابلہ ڈٹ کر کرے گی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد خود کش دھما کے میں ملوث دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کے خلاف پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور اس دہشت گرد کاروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اپنی رہائش گاہ پر عوامی وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں ہماری بہادر عوام کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتی ۔ انہوں  نے کہا پہلے بھی ہمارے ملک کی عوام نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے۔ اب بھی پوری قوم اس کا مقابلہ ڈٹ کر کرے گی۔ انہوں نے کہا ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہورہا ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ملک اجمل تھیم ، ملک محمد اسلم بھی موجود تھے ۔

Advertisements