طارق بشیر چیمہ حسن عسکری شیخ کی کاوشوں سے یونین کونسل چنی گوٹھ میں نادرا کاونٹر

محکمہ لوکل گورنمنٹ اور نادرا کے درمیان ون ونڈو کاؤنٹر بنانے پر معاہدہ طے پاگیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی کاوشوں سے یونین کونسل چنی گوٹھ میں نادرا کاونٹر قائم کیا جا رہا ہے،اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور نادرا کے درمیان ون ونڈو کاؤنٹر بنانے پر معاہدہ طے پاگیا ، جس پر دونوں محکموں نے کام شروع کر دیا ہے منتخب شدہ404 یونین کونسل سائٹس پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بچوں کا ب فارم شناختی کارڈ کی رینیول ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ وغیرہ کے اجرا کے لیے انتظامات کیے جائیں گے،
واضح رہے کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں دو یونین کونسلوں میں نادرا کاونٹر بنائے جائیں گے جن میں یونین کونسل چنی گوٹھ میں سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی کاوشوں سے نادرا کاونٹر بنایا جا رہا ہے ، جبکہ دوسری یونین کونسل ہتھیجی میں نادرا کاونٹر بنایا جائے گا ، اس منصوبے پر جلد عملدرآمد ہو جائے گا ۔