Advertisements

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کا نگران وزیراعظم کےلئے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق

name of Anwar-ul-Haq Kakar for the caretaker prime minister
اسلام اباد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا منظر جس میں نگران وزیراعظم کے لیے انوار الحق کا کڑ کے نام پر اتفاق کیا گیا
Advertisements

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے نگران وزیراعظم کےلئے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف نے ہفتہ کو ملاقات کی۔وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ملاقات میں انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہوا ہے۔وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی۔ وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا