شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی کے چچا اللّٰہ بچایا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی نے پڑھائی نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی
شیخ الوظائف لاہور سے خصوصی طور پر حاضر ہوئے اور چچا مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کروائی مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا
احمد پور شرقیہ (رانا شوکت علی سے) احمد پور شرقیہ شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی کے چچا اللّٰہ بچایا جو گزشتہ شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے انکی نماز جنازہ محمود پارک احمد پور شرقیہ میں ادا کردی گئی -نماز جنازہ شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی نے پڑھائی نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں تاجران وکلاء برادری صحافی برادری اور عزیز واقارب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کے نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے شیخ الوظائف لاہور سے خصوصی طور پر حاضر ہوئے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کروائی مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تدفین کے موقع پر شیخ الوظائف نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا