Advertisements

نوشکی بلوچستان میں تعینات نائب صوبیدار محمد اسلم عرف جمعہ فوجی چنی گوٹھ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Naib Subedar buried with military honour in chanigoth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے نو شکی ہیڈکوارٹر ایم آئی پلاٹون کے نائب صوبیدار محمد اسلم عرف جمعہ فوجی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ۔تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز نوشکی ہیڈکوارٹر ایم آئی پلاٹون کے نائب صوبیدار محمد اسلم حرکت قلبِ بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ اس کے آبائی شہر چنی گوٹھ  ادا کی گئی جس میں فوجی افسران، سیاسی سماجی ،شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ایم آئی پلاٹون کے نائب صوبیدار محمد اسلم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے قبر پر سلامی دی اور گارڈ اف آنر پیش کیا۔ شہید کے نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران  سمیت   سیا سی شخصیات اور سینکڑوں افراد نے شر کت کی پاک فوج کی طرف سے شہید کی قبر پر  پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔