Advertisements

بہاولپور کے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Naeem Saleem Takes Charge as Bahawalpur's New District and Sessions Judge
سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم سلیم کو بہاولپور میں تعیناتی پر مبارکباد دینے کے بعد انہیں گلدستہ پیش کر رہے ہیں۔
Advertisements

سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم سلیم سے ملاقات کی اور انھیں گلدستہ پیش کیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور نعیم سلیم ماضی میں احمدپور شرقیہ میں ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں

Advertisements

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) بہاولپور کے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے -ادھر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے سابق صدر مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز بہاول پور میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب نعیم سلیم  سے ملاقات کی اور اُنہیں بہاولپور میں تعیناتی پر  دلی مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا-خیال رہے کہ نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم سلیم  ماضی میں احمد پور شرقیہ میں میں ایڈیشنل سیشن جج کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں