نعیم صادق چیمہ کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم صادق چیمہ اس سے قبل ضلع خانیوال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے
نعیم صادق چیمہ ماضی میں احمد پور شرقیہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں ادارہ روزنامہ احمد پور شرقیہ کا ہدیہ تہنیت
بہاول پور:حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم صادق چیمہ کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم صادق چیمہ اس سے قبل ضلع خانیوال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ حکومت پنجاب نے ان کی خدمات بہاولپور ڈویژن کے لیے مختص کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن بہاولپور تعینات کیا ہے۔دریں اثنا ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن بہاولپور کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے نیئر مصطفی کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق نیئر مصطفی کو منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔حکومتی احکامات کے تحت دونوں افسران کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نعیم صادق چیمہ کی طور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن تعیناتی سے ڈویژنل انتظامیہ کے امور، مختلف سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کاری اور ترقیاتی و انتظامی معاملات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے –
خیال رہے کہ نعیم صادق چیمہ ماضی میں احمد پور شرقیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے چکے ہیں ان کا شمار پروونشل مینجمنٹ سروس کے فرض شناس اور جرات مند افسران میں ہوتا ہے ادارہ روزنامہ احمد پور شرقیہ نے جناب نعیم صادق چیمہ کو بہاولپور میں ایڈیشنل کمشنر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

