نیب ٹیم کی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلیے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
Advertisements
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم مشاورت سے کرے گی
پشاور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم دوگاڑیوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم مشاورت سے کرے گی، نیب ٹیم وزیراعلیٰ ہاؤس میں آمد واخراج کا اندراج کرانے کی کاروائی مکمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیا گیا ہے۔
Advertisements