نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 23 جون 2023 کو طلب کر لیا
Advertisements
لاہور: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 23 جون 2023 کو طلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب راولپنڈی میں بطور ملزم ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
Advertisements
نوٹس میں کہا گیا کہ بطور سابق وزیر اعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 آپ نے اپنے پاس رکھے، آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی لیکن آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔