Contact Us

مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام میلاد چوک پرمحفل نعت کا انعقاد

AC Ahmed Nadeem Hashmi

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی مہمان خصوصی تھے , صدارت مرکزی صدر انجمن تاجران محمد ارشد راجپوت، نے کی —- تقریب میں سابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران آفتا ب احمد ڈاھر، کے علا وہ تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام میلاد چوک پر ایک محفل  نعت  کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی  اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی تھے  جبکہ صدارت  مرکزی صدر انجمن تاجران محمد ارشد راجپوت، نے کی ۔  تقریب  میں سابق  ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید ، جنرل سیکرٹری آفتا ب احمد ڈاھر، کے علا وہ تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی، نے انجمن تاجران کی کاوش کو سراہا۔ اور کہا کہ  ہمیں چاہیے  کہ دیگر غیر ضروری پروگرامات کی بجائے محفل میلاد کو فروغ دیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام کی جانب راغب کرنے میں مدد مل سکے۔ اس مو قع پر معروف نعت خوانوں نے حضور  کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔ اور شرکاء سے بھر پور دا د حاصل کی ۔

Adnan Farid
Arshad Rajpoot

مزید پڑھیں