صادق پبلک سکول بہاول پور کے گرلز سیکشن میں نعت خوانی، یوم اقبال کی تقریبات اور پرفارمنگ آرٹ کے مقابلوں کا انعقاد

Sadiq Public School Bahawalpur

بہاول پور: 7/دسمبر( )صادق پبلک سکول بہاول پور کے گرلز سیکشن میں مختلف تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں نعت خوانی، یوم اقبال کی تقریبات اورپرفارمنگ آرٹ کے مقابلے شامل تھے۔ انٹر ہاؤس نعت خوانی کے مقابلوں میں سینئرگرلز میں ایمان اعظم نے پہلی اور شیریں بی بی نے دوسری پوزیشن حال کی جبکہ بشامہ عبیداللہ اور فزا فردوس تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔ پریپ گرلز میں نور فاطمہ نے پہلی، بتول زہرا اور مسکان اعظم نے دوسری جبکہ رحمت فاروقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اقامتی درجہ بندی کے مطابق سینئرز میں گرلز بورڈنگ ہاؤس نے پہلی جبکہ خدیجہ ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پریپ گرلز میں گرلز بورڈنگ ہاؤس نے پہلی اور زینب ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یومِ اقبال کی تقریبات میں طالبات نے فکرِ اقبال کی مختلف جہتوں پر اظہارِ خیال کیا۔ اس کے علاوہ کلامِ اقبال ترنم سے پیش کرنے کا انٹر ہاؤس مقابلہ منعقد ہوا جس میں ایمان اعظم نے پہلی، فاطمہ حشمت نے دوسری اور منیبہ معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مومنہ کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔ اقامتی درجہ بندی کے مطابق آمنہ ہاؤس نے پہلی اور فاطمہ ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹرہاؤس پرفارمنگ آرٹ کے مقابلوں میں پریپ سیکشن کی اقامتی درجہ بندی کے مطابق گرلز بورڈنگ ہاؤس اوّل انعام کا حقدار ٹھہرا جبکہ ہاجرہ ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر سیکشن میں خدیجہ ہاؤس نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز بورڈنگ ہاؤس اور فاطمہ ہاؤس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Competitions in Sadiq Public School Bahawalpur

مزید پڑھیں