Advertisements

بہاول پور میوزیم میں محفل نعت کا انعقاد

Naat concert organized at Bahawalpur Museum
Advertisements

بہاول پور (     ) بہاول پور میوزیم میں ماہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں وجہ کائنات حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس کو  نذرانہ عقیدت پیش  کرنے کے لیے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور گلہائے عقیدت پیش کیا۔ محفل نعت میں انڈس ویلی سکول آف آرٹ ایند آرکیٹیکچر کراچی کی اسسٹنٹ پروفیسر فاطمہ صدیقی، فیکلٹی ممبران اور طالبات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ نعت خواں عائشہ درخش، محمد اصغر، ماہین  فاطمہ، محمد ارشاد اور محمد فیضان نے آقائے دو جہاں سرور کائنات کی شان میں نعت رسول مقبول پیش کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ دین و دنیا کی فلاح اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ان تعلیمات سے دوری کی وجہ سے پوری دنیا گوناگوں مسائل کا شکار ہے جس کا واحد حل قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے۔ آپ ﷺ  کی آمد سے پہلے دنیا سماجی و معاشرتی برائیوں کا شکار تھی۔ رحمت اللعالمین نے انسانوں کی حرمت کو بحال کیا اور انہیں پستی اور جہالت کے اندھیروں سے نکال کر انکو قلوب کو ایمان و اخلاص سے منور کیا۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ ربیع الاول پوری دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے لیے خوشی اور عقیدت کا مہینہ ہے۔ میوزیم میں منعقدہ اس محفل نعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد، مس شکیلہ بلوچ اور مس نزہت یاسمین نے سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض آفیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین نے سر انجام دئیے۔ 

Naat concert organized at Bahawalpur Museum