ڈیرہ نواب صاحب میں ایک پُروقار محفل نعت کا انعقاد

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سابق ملازم بلدیہ اللہ نواز حیدری کی رہائش گاہ واقع ڈیرہ نواب صاحب میں ایک پُروقار محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل نعت میں ڈیرہ نواب صاحب کے معروف نعت خواں محمد سلیم سعیدی، فرمان علی سعیدی اور اللہ نواز حیدری نے ثناء خوانی سے مستفید کیا۔ نعت خوانی کی تقریب میں سابق یونین ناظم محمد سلیم غوری، ساجد خان لاشاری، الحاج محمد عیسیٰ مہر، ڈاکٹر مہر مقصود احمد، سید منیر حسین بخاری،سابق وائس پرنسپل سید مشتاق احمد شاہ، زاہد حسین حیدری کے علاوہ کثیر تعداد میں عاشقان رسول ؐ نے شرکت کی بعد ازاں شرکا میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔