Advertisements

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ٹیلی فون ایکسچینج میں محفل نعت

Naat Ceremony at Telephone Exchange in connection with Eid Milad-un-Nabi
Advertisements

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ٹیلی فون ایکسچینج میں محفل نعت

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگا ر )عیدمیلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ بزنس منیجر ایکسچینج ٹیلیفون چوہدری وحید رزاق نے محفل نعت کا پروگرام کیا۔جشن عید میلاد النبیؐ میں ثناء خواں مصطفی قاضی محمدطلحہ آف بہاولپوراور محمدشاہدسعیدی نے آقا کریم ﷺ کی شان میں حمدوثناء کے نذرانے پیش کیے۔ علامہ مفتی عبدالمجید نے آقا کریم ﷺ کی ولادت کے حوالے سے مفصل بیان فرمایا کہ ہمارے نبی ﷺ تمام امتوں کیلئے رحمت اللعا لمین بن کرآئے،دنیاکے تمام مسائل کی وجہ سیرت طیبہ سے دوری ہے، آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے دین ودنیا میں سرخ روئی حاصل کرسکتے ہیں۔ سنت نبوی ﷺ پر عمل پیراہوکر معاشرہ میں عدل وانصاف،رواداری، پیار ومحبت،احترام انسانیت اور صبرکے جذبات کو فروغ دیاجاسکتاہے۔ سیرت طیبہ میں زندگی کے ہرشعبہ کیلئے رہنمائی موجودہے۔ نبی کریم ﷺ کی پوری زندگی اخلاق حسنہ کانمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہوا اور علم وروحانی دورکاآغازہوا۔ حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لئیے مشعل راہ ہے۔ ربیع الاول کامہینہ رحمتوں،عبادتوں اور برکتوں والامہینہ ہے۔ حضورﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اسوہ حسنہ کی پیروی ہماری زندگیاں روشن بناسکتی ہے۔ لہذا ہمیں چاہیے حضور ﷺکی سیرت مبارک پر عمل کرناچاہیے۔ محفل میلاد النبی ﷺ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیل بہاولپور سیدنعیم رضا، سیداعجاز گیلانی، محمداختربھٹی، محمدامجدجاوید، محمداظہر، محمدمشیر عبدالغفار ہیرا ،حافظ شفیق الرحمان بھٹہ وغیرہ نے خصوصی شرکت کی۔

Advertisements