Contact Us

موضع غوث پور پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ گزین عباسی کی کارنر میٹنگ

– میرے خاندان نے چار سو سال اپنی عوام کی خدمت کی ہے انشاء اللّه کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گاپرنس بہاول عباس خان عباسی –

 میرے دور میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے عوام نے اگر دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو عوام کی خدمت کروں گا صاحبزادہ گزین عباسی 


موضع غوث پور جام خیر محمّد لاڑ اور سابق کونسلر فیض محمّد لاڑ کی رہائش گاہ پرامید وار ایم این اے اور امید وار ایم پی اے  کی کارنر میٹنگ   

احمد پور شرقیہ: (  صدیق عاصم  ) موضع غوث پور جام خیر محمّد لاڑ اور سابق کونسلر فیض محمّد لاڑ کی رہائش گاہ پر امید وار ایم این اے پرنس بہاول عباس خان عباسی اور امید وار ایم پی اے صاحبزادہ  گزین عباسی کی کارنر میٹنگ تفصیل کے مطابق بستی لاڑ موضع غوث پور میں جام خیر محمّد اور فیض محمّد لاڑ کی رہائش گاہ پر امید وار ایم این اے پرنس بہاول عباس خان عباسی اور سابق ایم پی اے صاحبزادہ  گزین عباسی کی کارنر میٹنگ سینکڑوں لوگوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کا شہانہ استقبال کیا اس موقع پر پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ میرے خاندان نے چار سو سال اپنی عوام کی خدمت کی ہے  انشاء اللّه کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا اس موقع پر شہزادہ گزین خان عباسی نے حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا میرے دور میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے عوام نے اگر دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو عوام کی خدمت کروں گا

مزید پڑھیں