Contact Us

این اے 167 پرنس بہاول عباسی کی بھر پور حمایت کریں گے: حاجی راو محمد فریاد سربراہ ہم خیال گروپ مبارک پور

Haji Faryad with Prince Bahawal

مبارک پور(نامہ نگار)پرانے چہروں سے عوام تنگ ہو چکی ہے عام انتخابات میں حلقہ این اے 167   میں اگر نواب صلاح الدین عباسی کے فرزند پرنس بہاول خان عباسی نے حصہ لیا تو ہم  انکی  بھر پور حمایت کریں گے  ان خیالات کا اظہار مبارک پور ہم خیال گروپ کے سربراہ حاجی راو محمد فریاد نے اپنے قریبی ساتھیوں ملک عبد الغفور کھروالہ، ملک عاشق پنوار، اللہ رکھا،  عبدالمجید فریدی جھبیل،ریئس اجمل پرہار، اسلم بھٹی حاجی بشیر احمد،ملک شوکت حسین مسن  کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مبارک پور کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ پرانے چہروں کی بجائے نئے اور با صلاحیت لوگوں کو عام  انتخابات میں موقع دیا جائے پرنس بہاول خان عباسی نوجوان بے باک لیڈر ہیں اور محسن پاکستان نواب آف بہاولپور الحاج سر محمدصادق خان عباسی  گھرانے کے چشم وچراغ ہیں ایسے پڑھے لکھے نوجوان لیڈر ہی کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کر سکتے ہیں ۔انشااللہ پرنس بہاول خان عباسی حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں  گے۔

مزید پڑھیں