Contact Us

این اے166 کے شہری ودیہی مسائل کے حل کے لیے نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل معاون کمیٹیاں تشکیل دیں گے پرنس بہاول خان عباسی

Prince Bahawal Abbasi mass contact campaign in full swing

عوام شعبدہ بازوں سے ہوشیار رہیں اور ان کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں ورنہ ایک بار پھر انہیں پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑے گا

آزاد امیدوار قومی اسمبلی کا پی پی 250 کے مواضعات لعلو  نا ایچ طاہروالی کے علاوہ مختلف بستیوں  میں کارنر میٹنگز سے خطاب اوچشریف میں عمران گشکوری کی والدہ کے جنازے میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

اوچ شریف +احمد پور شرقیہ (نامہ نگاران )آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ وہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقہ انتخاب کی تمام یونین کونسلز اور شہروں کی میونسپل کمیٹیوں کے وارڈوں میں نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل معاون کمیٹیاں تشکیل دیں گے جن کی سفارشات پر اس پسماندہ علاقے میں تعمیر و ترقی کے سفر کا ازسر نو آغاز کیا جائے گا -ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 250 کے مختلف علاقوں اورطاہر والی لالو نائچ کے مواضعات اور اوچ شریف کی مختلف بستیوں میں عوامی اجتماعات اور سرکردہ فرار سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا پریس بہاول عباس عباسی نے  نے عوام سے کہا کہ وہ شعبدہ بازوں سے ہوشیار رہیں

ان کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں ان کا کہنا تھا کہ جن امیدواروں کو ماضی میں آزما چکے ہیں اگر انہوں نے ایک بار پھر اپنی غلطی کو دہرایا تو ماضی کی طرح  محرومیاں آئندہ بھی ان کا مقدر بنی رہیں گی -امیدوار قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ تھانہ کلچر کی سیاست کو ختم کر کے دم لیں گے اور  علاقے میں سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر اور پوسٹنگز میں  جو بھاری ر قوم وصول کی جاتی ہیں انشاءاللہ اس کا  راستہ بھی بند کیا جائے گا- پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ میرے والد نواب صلاح الدین عباسی اور میرے دوسرے عظیم عباسی اسلاف کا کردار آپ کے سامنے ہے -ہم علاقے میں ماضی کی طرح ایک بار پھر شرافت کی سیاست کو فروغ دیں گے عوامی و اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی و انفرادی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے -قبل ازیں انہوں نے ان دونوں مواضعات کی مختلف بستیوں میں کارنر میٹنگز میں خطاب کیا

انہوں نے ان علاقوں میں  سرکردہ افراد  سے ملاقاتیں بھی کیں اور بعد ازاں اوچ شریف میں عمران گشکوری کی والدہ اور مشتاق خان گشکوری کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اپنی دلی رنج و غم کا اظہار کیا

مزید پڑھیں