اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاست بہاولپور کے ون یونٹ میں انضمام کے بعد سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا گیا ۔ پرنس بہاول عباسی

NA-166 Public relations campaign of Prince Bahawal Continues
پرنس بہاول عباسی چک 35 رشید آباد میں رسول بخش عباسی کی اقامت گاہ پر ان کے صاحب زادے سلمان عباسی مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

دکھی انسانیت کی خدمت اپنے عظیم بزرگوں سے ورثے میں ملی ہے۔ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ولی عہد بہاولپور کی مختلف عوامی وفود سے گفتگو

پرنس بہاول عباسی نے چک 35 رشید آباد میں رسول بخش عباسی اور بستی غوث بخش چنی گوٹھ میں محمد اسلم اور راؤ محمد اقبال سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی

احمد پور شرقیہ+چنی گوٹھ+ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگاران) پرنس بہاول خان عباسی کی این اے 166 کے علاقوں چنی گوٹھ ، اچشریف اور احمد پور شرقیہ میں عوامی رابطہ محم برابر جاری ہے ۔ ولی عہد بہاولپور اگلے روز چک 35 رشید آباد گئے جہاں انہوں نے رسول بخش عباسی سے ان کے صاحب زادے محمد سلمان عباسی کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ بعد ازاں انہوں نے بستی غوث بخش چنی گوٹھ میں محمد اسلم سے ان کے چھوٹے بھائی محمد رشید اور راؤ محمد اقبال سے ان کے داماد عبد الرشید کے انتقال کر جانے پر تعزیت کی اور سوگوار خاندانوں سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں پرنس بہاول عباسی نے صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں مختلف نمایندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عظیم اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے سیاسی میدان کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست بہاولپور کے ون یونٹ میں انضمام کے بعد سے لے کر اب تک اسے پسماندگی کی نوک دار چٹانوں پر گھسیٹا جاتا رہا ہے۔ اسلئے ان کی کوشش ہے کہ عوام کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے ۔

NA-166 Public relations campaign of Prince Bahawal Continues
بستی غوث بخش چنی گوٹھ میں محمد اسلم اور راؤ اقبال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے
NA-166 Public relations campaign of Prince Bahawal Continues 3
ڈیرہ نواب صاحب صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں شہریوں کا نمائندہ وفد پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کر رہا ہے
NA-166 Public relations campaign of Prince Bahawal Continues

مزید پڑھیں