Contact Us

پرنس بہاول عباسی کی انتخابی مہم میں تیزی وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری کوٹلہ موسی خان کا وزٹ

کوٹلہ موسی خان امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی کی کوٹلہ موسی خان میں شیخ محمد اجمل سے ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر

کوٹلہ موسی خان کے شیخ حضور بخش کے صاحبزادے شیخ محمد اجمل اور دیگر افراد سے ملاقات سابق یونین ناظم سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر بھی موجود تھے

عوام آزمائے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا امیدوار قومی اسمبلی کی مختلف وفود سے گفتگو

ڈیرہ نواب صاحب +,کوٹلہ موسی خان  :   آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی انتخابی مہم میں تیزی پیدا ہو گئی ہے- ایک طرف صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ان سے ملاقات کرنے والوں کا تا نتا بندھا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف وہ این اے 66ا کے  مختلف علاقوں کا  دورہ کر کے با اثر شخصیات سابق یونین ناظمین اور سابق کونسلروں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں -وہ اگلے روز کوٹلہ موسی خان گئے جہاں انہوں نے شیخ حضور بخش کے صاحبزادے محمد اجمل شییخ اور شیخ خاندان کی دیگر شخصیات سے ملاقات کی اس موقع پر سابق یونین ناظم سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر اور دیگر افراد بھی موجود تھے

دریں اثناء صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں اوچ شریف اور نواحی علاقوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ اگر وہ ایم این اے منتخب ہو گئے تو وہ ہر  موضع کی سطح پر معاون کمیٹیاں تشکیل دیں گے تاکہ عام لوگوں کے مسائل کو منصوبہ بندی کے تحت حل کیا جا سکے-   انہوں نے تلقین کہ وہ آزمائے ہوئے امیدواروں کو بار بار نہ آزمائیں- گزشتہ 28 سالوں میں تحصیل احمد پور شرقیہ کی حالت نہیں بدلی جا سکی اب تحصیل احمد پور شرقیہ کی قسمت بدلنے کے نعرے لگانے والوں نے اپنے  دور اقتدار میں کیا کیا 

ڈیرہ نواب صاحب صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں نواحی علاقے کا ایک وفد امیدوار قومی اسمبلی پر نس بہاول خان عباسی سے ملاقات کر رہا ہے

مزید پڑھیں