Contact Us

این اے 165ون یزمان طارق بشیر چیمہ اور سعود مجید آمنے سامنے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے سرگرم

Political rivals Tariq Cheema and Saud Majeed ready for electioneering

مسلم لیگ ن کی قیادت نے اگر ایڈجسٹمنٹ کے تحت یزمان کی نشستیں اوپن نہ کیں تو طارق بشیر چیمہ خود قومی نشست کے لیے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے

قومی نشست اوپن کرنے کے باوجود اگر سعود مجید ہمارے مقابلے میں الیکشن ہار جاتے ہیں تو ن لیگ کی قیادت انہیں سینٹر نہ بنائے طارق بشیر چیمہ کی مسلم لیگ ن کی مرکز ی قیادت سےاستدعا

مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے نشستیں اوپن کرنے کی صورت میں ولی داد چیمہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے طارق چیمہ نے حسن عسکری شیخ کو پی پی 248 کے لیے میدان میں اتار دیا

سعود مجید چودھری کا جوابی وار تیار پی پی 248 کی صوبائی نشست کے لیے اپنے بھتیجے چودھری سعد مسعود کو دستبردار کرانے کا فیصلہ صاحبزادہ محمد عمر عباسی الیکشن لڑیں گے

یزمان (خصوصی رپورٹ) این اے 165 یزمان کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے دونوں حریف رہنماؤں چوہدری طارق بشیر چیمہ سابق وفاقی وزیر اور  اور سابق سینیٹر چودھری سعود مجید نے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے -باخبر ذرائع سے روزنامہ نوائے احمد پر شرقیہ کو معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق وزیر چیمہ  نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے کہا ہے کہ  وہ مسلم لیگ ق سے ایڈجسٹمنٹ کے تحت یزمان کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں کو اوپن کر دیں اور کسی کو ن  کا ٹکٹ جاری نہ کرے

ذرائع کے مطابق چودری طارق بشیر چیمہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کی قیادت نے یزمان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں کو اوپن کر دیا تو ایسی صورت میں ان کے صاحبزادے  چوہری ولی داد چیمہ قومی اسمبلی کا نشست کا الیکشن لڑیں گے لیکن اگر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر ن لیگ کے ٹکٹ جاری کیے تو اس صورت میں چوہدری طارق بشیر چیمہ خود قومی اسمبلی کے لیے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے

اطلاعات کے مطابق چوہدری طارق بشیر چیمہ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے استدعا  کی ہے کہ اگر چوہدری سعود مجید مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ اوپن  نہ کرنے  کے باوجود ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے لیے بضد ہیں تو وہ بے شک انہیں اس کی اجازت دے دے لیکن اگر وہ الیکشن ہار جاتے ہیں تو انہیں ہارنے کے بعد مسلم لیگ ن   سینٹر نہ بنائے

طارق بشیر چیمہ نے پی پی 248 کی  صوبائی نشست  پر حسن عسکری شیخ کو اپنا امیدوار  بناتے ہوئے  اپنے پینل میں شامل کر لیا ہےجنہوں نے زوردار انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے

دوسری طرف چودری طارق بشیر چیمہ کے سیاسی حریف چوہری سابق سینٹر چوہدری سعود مجید بھی بڑے سرگرم ہیں ، انہوں نے طارق بشیر چیمہ کے صوبائی امیدوار حسن عسکری شیخ کے مقابلے میں صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی کو انتخابی اکھاڑے میں اتارنے کے لیے انہیں راضی کر لیا ہے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے بھتیجے چوہدری سعد مسعود کو پی پی پی 248 کی صوبائی نشست سے دستبردار  کرائیں گے اور ان کی جگہ وہ اپنے پینل میں صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی کو شامل کریں گے- آئندہ ایک دو روز میں صورتحال کھل کر سامنے آ جائے گی

مزید پڑھیں