Contact Us

این اے 165 یزمان کا انتخابی معرکہ مجید برادران کی صادق گڑھ پیلس آمد نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات

PMLN leader CH saud Majeed led delegation meets Nawab Salahuddin Abbasi
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما چوہدری سعود مجید اپنے بھائی چوہدری محمود مجید اور بھتیجے چوہدری سعد مسعود کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور دیگر اس موقع پر موجود ہیں


 مسلم لیگ ن نے پی پی 248 چنی گوٹھ شاہی والا کی صوبائی نشست کے لیے میرے بھتیجے چوہدری سعد مسعود اور پی پی 249 کے لیے چوہری ممتاز ججہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں جبکہ میں خود این اے 165 یزمان کی قومی نشست سے الیکشن میں حصہ لوں گا چوہدری سعود مجید،میں نے پی پی 252 کی صوبائی نشست سے ملک عامر یاروارن کے پینل میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے چوہدری محمود مجید‬

میرے والد چوہدری عبدالمجید مرحوم کا نواب صلاح الدین عباسی سے احترام کا رشتہ تھا ان کی دعوت پر آپ نے ہماری ایشیا گھی ملز کا افتتاح کیا تھا چوہدری سعود مجید کا مکالمہ، نواب صاحب کو  گزشتہ دو عام  انتخابات میں اپنی سپورٹ کے دلچسپ واقعات  سنائے، مجید برادران  امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی کے مابین  ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید نے اپنے بھائی چوہدری محمود مجید اور بھتیجے چوہدری سعد مسعود کے ھمراہ  صبح صادق گڑھ پیلس میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور ان سے این اے 165 یزمان کی قومی و صوبائی نشستوں کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا -ولیعہد پرنس بہاول عبّاس خان عبّاسی   بھی اس موقع پر موجود تھے چوہدری محمود مجید نے نواب صاحب کو بتایا کہ وہ پی پی 252 کی صوبائی نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے -چوہدری سعود مجید نے بتایا کہ ان کے بھتیجے چوہدری سعد مسعود کو پی پی 248 اور چوہدری ممتاز ججہ کو پی پی 249 سے مسلم لیگ ن نے اپنے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں چوہدری سعود مجیداور چوہدری محمود مجید نے نواب صلاح الدین عباسی سے استدعا کی کہ وہ این اے 165 یزمان کی قومی اور صوبائی نشستوں پر انکے پینل کی حمایت کریںمسلم لیگی رہنما چوہدری سعود مجید نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مرحوم والد چوہدری عبدالمجید کا امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے  احترام کا رشتہ تھا – انہوں نے نواب صاحب کو یاد  دلایا کہ انہوں نے انکے والد مرحوم چوہدری  عبدالمجید کی دعوت پر ہماری ایشیا گھی ملز  کا بھی افتتاح کیا تھا – چوہدری  سعود مجید نے ملاقات میں دو عام انتخابات میں نواب صاحب کی سپورٹ کے  دلچسپ واقعات سنائے – مجید برادران اور نواب صلاح الدین عباسی کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں یہ ملاقات  اختتام پذیر ہوئی

ڈیرہ نواب صاحب: پرنس بہاول عباس خان عباسی مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما چوہری سعود مجید اور پی پی 248 چنی گوٹھ شاہی والہ کی صوبائی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سعد مسعود کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے باہر لی گئی تصویر

مزید پڑھیں