میرا مشن کسی بھی سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے عامر شہزاد
شہر میں میڈیکل کمپلیکس کا قیام، نہایت ضروری ہے تاکہ غریب لوگوں کو ایم آر آئی سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے لیے بہاولپور کے دھکے نہ کھانے پڑیں سربراہسلامیہ فاؤنڈیشن
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) )اسلامیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ معروف سماجی رہنماء حاجی عامر شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہےجیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میرا مشن کسی بھی سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے۔ اسی لیے میں ہمیشہ اُن مسائل پر بات کرتا ہوں جن کا حل احمد پور ایسٹ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں مقابلے کے امتحان کا شعور بیدار کرنا اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کرنا۔ اس کے علاوہ میڈیکل کمپلیکس کا قیام، جہاں ہر قسم کے ٹیسٹ اور چیک اپ اسی شہر میں ہی دستیاب ہوں تاکہ غریب لوگوں کو ایم آر آئی سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے لیے بہاولپور کے دھکے نہ کھانے پڑیں۔
انہوں نے کہا ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ پچھلے 30 سالوں میں جو بچے یہاں سے پڑھ کر نکلے ہیں بی اے کر کے نکلے ہیں،ان کی ماہانہ تنخواہ 30 سے 50 ہزار ماہانہ کمانے تک محدود رہ گئی ہے، اس آمدنی سے وہ شخص اپنا اور اپنے خاندان کا گزارہ بڑی مشکل سے کر سکتا ہے، لیکن ایک وقت کے بعد والدین کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو جاتا ہےمیں انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم نے اپنی نسل کو درست سمت نہ دی،اور انہیں مقابلے کے امتحانات کی تیاری کا راستہ نہ دکھایا اور عدلیہ اور پاک فوج جیسے اداروں میں جانے کے مواقع فراہم نہ کیے، تو 15 سے 20 سال بعد ہمیں اپنے شہر میں بزرگوں کے لیے ایک نہیں بلکہ شاید 20 شیلٹر ہوم بنانے پڑیں گے

