مجھے دھاندلے سے ہرایا گیا پرنس بہاول عباسی
رات 12 بجے کے بعد انتخابی نتائج میں رد و بدل کیا گیا اور جھر لو کے تحت اس امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا جو عوام الناس اور تمام اداروں کے سروے میں مقبولیت کی درجہ بندی میں چوتھے درجے پر تھا
آٹھ فروری کے انتخابات سے قبل این اے 166 میں پری پول رگنگ کی گئی سمیع گیلانی کے بجلی اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے موضع خدا بخش مہر اور دیگر علاقوں میں جاری کرائے گئے تاکہ دیہی علاقہ جات کے ووٹروں کو مائل کیا جا سکے اسی طرح من پسند افسران کی تعیناتیاں کرائی گئیں
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کنول شوزب کی خاتون کارکنوں نے سمیع گیلانی کی اقامت گاہ کے قریب گورنمنٹ طلعت زہرہ گرلز کالج میں واقع پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں سے بھرے دو بیلٹ بکس رنگے ہاتھوں پکڑے جنہیں سمیع گیلانی کے اقامت گاہ سے بھر کر لایا گیا تھا کنول شوزب کی خواتین کارکنوں کے احتجاج کے باوجود پریذائیڈنگ آفیسر نے اس کا نوٹس نہیں لیا اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے
اوچ شریف کے صوبائی حلقہ پی پی 250 کے خواتین پولنگ اسٹیشنوں پر دھونس دھاندلی کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرائے گئے بیشتر خواتین ووٹروں کے انگوٹھوں پر نشانات لگا کر انہیں باہر نکال دیا گیا اور سمیع گیلانی کی خواتین ایجنٹوں نے از خود ان خواتین کے ووٹ کاسٹ کئے- ایک پولنگ سٹیشن کےوزٹ کے دوران جب میں نے یہ حرکت دیکھی تو پریذائیڈنگ آفیسر کو نوٹس لینے کو کہا تو اس کا جواب تھا کہ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے وہ بے بس ہیں
میرے پینل کے صوبائی امیدوار برائے پی پی 250 سردار ملک احمد یار وارن نے ایک پولنگ سٹیشن پر دیکھا کہ پولیس والے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے سپورٹرز کو پولنگ سٹیشن کے اندر کھانا کھلا رہے ہیں جسکی ویڈیو ملاحظہ کریں صوبائی حلقہ 250 پی پی کے پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی نہ ہونے کے برابر تھی موبائل سروس کی بندش سے کھلم کھلا دھاندلی کا موقع ملا کوئی کسی سے باز پرس کرنے والا موجود نہیں تھا
پولنگ ختم ہونے کے بعد صوبائی حلقہ پی پی 250 کے مختلف سٹیشنوں سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو زبردستی دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا بعض پر تشدد بھی کیا گیا 45 نمبر فارم انگوٹھے اور دستخط کے بغیر جاری کیے گئے -رات 12 بجے کے بعد آر او آفس کھول کر انتخابی نتائج میں رد و بدل کر کے میرے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال دیا گیا
میں اس الیکشن نتیجہ کو نہیں مانتا اس دھاندلے اور اپنے مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف اعلی سطح تک قانونی چارہ جوئی کروں گا وکلاء سے مشاورت جاری ہے شہر احمد پور شرقیہ میں مسلم لیگ ن کے سپورٹرز کی اکثریت نے میرے والد نواب صلاح الدین عباسی کی وجہ سے مجھے ووٹ دئیے کیونکہ نواب صاحب ماضی میں طویل عرصہ تک مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے وابستہ رہے
این اے 166 کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران مجھے اپنی بھرپور محبتوں سے نوازا میرا عوام سے قریبی تعلق بدستور برقرار رہے گا پرنس بہاول عبّاس خان عباسی کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے سبزہ زار پر پرہجوم پریس کانفرنس،سردار عمیر عبداللہ ڈاہر،دیوانِ عبدالرشید ،سردار فیض خاکوانی,خالد خان بلوچ،شہزاد سہیل خاکوانی ،میاں نوید ایاز, محمّد اسماعیل لیلو قریشی اور سردار یحییٰ خان کلاچی بھی موجود تھے
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) این اے 166 کے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ انہیں دھاندلے کے تحت ہرایا گیا ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر کے سبزہ زار میں آج پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-سابق ناظمین سردار عمیر عبدااللہ خان ڈاہر،سردار فیض خاکوانی،محمد خالد خان بلوچ،مہر جمیل سیال،سابق ناظم و صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن دیوان عبدالرشید،مہر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ سابق وائس چیئرمین بلدیہ شہزاد سہیل خاکوانی میاں نوید ایاز ایڈوکیٹ اور سابق سول جج محمد یحیی خان کلاچی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے -پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ این اے 166 کے میرے مضبوط علاقوں میں سکیورٹی کا تو سخت انتظام تھا لیکن صوبائی حلقہ پی پی 250 اوچشریف دھوڑ کوٹ کے بیشتر پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے -اٹھ فروری کو منعقدہ انتخابات میں این اے 166 میں پری پول رگنگ کی گئی جیتنے والے امیدوار سمیع گیلانی کے بجلی اور سڑکوں کے منصوبے خدا بخش مہر اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے اس طرح انکے من پسند افسران کی تقرریاں بھی عمل میں لائی گئیں -پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کنول شوزب کی خاتون کارکنوں نے سمیع حسن گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب واقع گورنمنٹ طلعت زہرہ گرلز کالج میں واقع پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں سے بھرے ہوئے دو بیلٹ باکس رنگے ہاتھوں پکڑے جنہیں سمیع الحسن گیلانی کے گھر سے لایا گیا تھا -اسی طرح میں نے اوچشریف کے صوبائی حلقہ میں ایک پولنگ سٹیشن پر وزٹ کے دوران درجنوں عورتوں کو پولنگ بوتھ کے باہر کھڑا دیکھا جنہوں نے بتایا کہ انکے ہاتھوں پر نشانات لگا کر اُنہیں باہر نکال دیا گیاجبکہ اندر کھڑی خواتین ازخود ووٹوں کی پر مہریں لگا رہی ہیں -پرنس بہاول خان عباسی نے بتایا کہ جب پریذائیڈنگ آفیسر کو کہا گیا تو اس نے بیبسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں کر سکتا -پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ ان کے پاس این اے 166 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والی بے قاعدگیوں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کی ویڈیوز موجود ہیں ایک ویڈیو کا ذکر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی 250 کے صوبائی امیدوار سردار ملک احمد یار وارن کی خود اس ویڈیو میں آواز ہے جہاں پولنگ سٹیشن کے اندر جیتنے والے امیدوار کے سپورٹروں کو پولیس خود کھانا کھلا رہی ہے انہوں نے کہا اس طرح کے تماشے سارا دن دیکھنے کو ملے -پر نس بہاول عباسی کا کہنا تھا کہ پولنگ کے ختم ہونے کے بعد صوبائی حلقہ 250 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ان کے ایجنٹس کو دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا جبکہ بعض پر تشدد بھی کیا گیا اور ان کو 45 فارم بھی نہیں دیے گئے تاہم جن پولنگ ایجنٹس کو فارم دیے گئے ان پر انگوٹھے کے نشانات نہیں ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ سارا کچھ کیا گیا اور میری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا -انہوں نے کہا کہ میں اس انتخابی نتیجہ کو نہیں مانتا – یہ آراوزکا الیکشن تھا – 2013, کے عام انتخابات کی طرح ایک بار پھر آروز نے جھرلو پھیرا- پونے 12 بجے تک میں الیکشن جیت رہا تھا لیکن 12 بجے کے بعد نتائج روک دیے گئے اور اس کے بعد آ راو آفس میں منصوبہ بندی کے تحت نتائج میں ردو بدل کیا گیا-انہوں نے کہا کہ کہ ایسے امیدوار کو جو مقبولیت کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر تھا اسے جھرلو کے ذریعے کامیاب قرار دے دیا گیا حالانکہ ہر ووٹر انتخابی مہم کے دوران اس کی پوزیشن سے بخوبی واقف تھا اور تمام اداروں کے سروے بھی یہی بتا رہے تھے -انہوں نے کہا کہ شہر احمد پورشرقیہ میں مسلم لیگ ن کے سپورٹرز کی اکثریت نے میرے والد نواب صلاح الدین عبّاسی کی وجہ سے مجھے ووٹ دیئے جو ماضی میں میاں نواز شریف کی جماعت سے طویل عرصہ تک وابستہ رہے -پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ وہ اس انتخابی دھاندلی اور اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے جس پر مشاورت جاری ہے-،انہوں نے قومی حلقہ کے بہن بھائیوں اور بزرگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ماضی کی طرح انہیں اپنی بھرپور محبتوں سے نوازا۔