Contact Us

احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواکر علاقہ کی پسماندگی کوختم کرنا میری اولین ترجیح ہے صاحبزادہ گزین عباسی

My first priority is to get district status for AhmedpurEast ,says Sahibzada Muhammad Gazain Abbasi
احمد پور شرقیہ کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد رجسٹر حاضری پر دستخط کرتے ہوئے

پچھلے دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام نے بڑی تعدا د میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا عوام کی خدمت کایہ سلسلہ جاری رہے گا

 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزادہ  گزین عباسی نے کہا ہے کہ احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواکر علاقہ کی پسماندگی کوختم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کی وجہ سے میں نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیا ر کی ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے اس مرتبہ عوام نے بڑی تعدا د میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔ جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا اب بھی عوام کی خدمت کایہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اور حلقہ سے بیروزگاری کے خاتمہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ 

مزید پڑھیں