احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواکر علاقہ کی پسماندگی کوختم کرنا میری اولین ترجیح ہے صاحبزادہ گزین عباسی

احمد پور شرقیہ کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد رجسٹر حاضری پر دستخط کرتے ہوئے
Advertisements
پچھلے دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام نے بڑی تعدا د میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا عوام کی خدمت کایہ سلسلہ جاری رہے گا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی نے کہا ہے کہ احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواکر علاقہ کی پسماندگی کوختم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کی وجہ سے میں نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیا ر کی ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے اس مرتبہ عوام نے بڑی تعدا د میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔ جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا اب بھی عوام کی خدمت کایہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اور حلقہ سے بیروزگاری کے خاتمہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔
Advertisements