Advertisements

میرے والد نواب صلاح الدین عباسی نے نہ کسی سے زیادتی کی اور نہ ہی ہونے دی پرنس بہاول خان عباسی

“My father, Nawab Salahuddin Abbasi, neither committed injustice against anyone nor allowed anyone else to do so,” said Prince Bahawal Khan Abbasi.
رحیم یار خان: ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کا سرائیکی قومی اتحاد کے چیئرمین عبد الجبار عباسی کی رہائش گاہ پر چاند عباسی کے والد عبدالستار عباسی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد وہاں موجود عباسی برادری کے افراد کے ہمراہ گروپ فوٹو
Advertisements

سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار خان عباسی کے بھائی سردار عبدالغفارعباسی کی رہائش گاہ پر عبدالستا رخان عباسی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو

  رحیم یار خان  (نامہ نگار  ) ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی رحیم یار خان دڑی عظیم خان میں سرائیکی  قومی اتحاد کے سربراہ ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار خان عباسی کے بھائی سردار عبدالغفار  عباسی کی  رہائش  گاہ پر شہزاد خان عباسی عرف چاند عباسی کے والد عبدالستا رخان عباسی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوہے دعائے مغفرت کی اس موقع پر پرنس بہاول خان عباسی کے ہمراہ سابق جج سردار یحییٰ خان کلاچی صاحبزادہ عادل میاں عباسی جام عبدالشکور جی پی اونر سردار فیصل عباسی ترنڈہ سوائے خان سے سردار حامد خان عباسی محمد طلال عباسی محمد عمران عباسی ,دبئی سے عزیز خان عباسی محمد ایوب عباسی ضیاءالدین عباسی احمد دین عباسی محمد شفیق عباسی اور میڈیا کوآرڈینٹر ڈویژن بہاولپور محمد سمیع اللہ عباسی موجود تھے

Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے پاکستان بھر میں عباسی اتحاد یکجا ہے ملک کے کسی بھی کونے میں قیام پذیر عباسی برادری کے فرد کے لیے میرے گھر کا دروازہ کھلا ہے انہوں نے کہا کے الحاج نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی پاکستان کے لیے  خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے ہمیشہ انسانت کی خدمت کی ہے عباسی خاندان نے آج تک کسی سے زیادتی نہیں کی ڈیرہ نواب صاحب کا شاھی مسکن آج تک امن کا پیش خیمہ ہے عباسی خاندان اور برادری کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے پرنس بہاول خان عباسی  نے کہا کہ میرے والد نواب صلاح الدین عباسی  نے ریاست میں رہ کر نہ کسی سے زیادتی کی ہے اور نہ ہی ہونے دی ہے یہی وجہ ہے کہ اج بھی لوگ انہیں عزت و احترام سے دیکھتے ہیں