والیان ریاست بہاول پور کی ریاستی عوام کے لئے انجام دی گئی خدمات کے باعث ہی عوام آج بھی میرے والد نواب صلاح الدین عباسی اور مجھ سے محبت کرتے ہیں،پرنس بہاول عباس خان عباسی کا پکالاڑاں، لیاقت پور میں سردار نذیر احمد چانڈیہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے شاندار استقبالیے کی تقریب سے خطاب
میزبان سردار نذیر احمد چانڈیہ اور دیگر عمائدین نے نوابین بہاول پور کو اپنی تقاریر میں شاندار خراج تحسین پیش کیا،پرتکلف ظہرانہ کی تقریب میں ایم پی اے سردار غضنفر خان لنگاہ،سابق ایم پی اے قاضی احمد سعید کے علاوہ سرکردہ دینی،مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،
مرغابیوں،بٹیروں اور دیگر انواع واقسام کی ڈشز سے پرنس بہاول عباسی اور شرکاء کی تواضع کی گئی
پکالاڑاں،لیاقت پور(عربی عباسی سے)سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل رحیم یار خان سردار نذیر احمد چانڈیہ نے اپنے ڈیرے پر امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا، جس میں ان کی مرغابیوں، بٹیروں اور دیگر انواع واقسام کی ڈشز سے تواضع کی گئی،قبل ازیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ:میرے بزرگان نوابین ریاست بہاول پور نے اپنے ادوار حکومت میں ریاستیوں کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،جس کے باعث آج بھی عوام میرے والد نواب صلاح الدین عباسی اور مجھ سے محبت کرتے ہیں۔
پرنس بہاول عباسی نے اپنے پرجوش استقبال پر سردار نذیر احمد چانڈیہ سے اظہار تشکر کیا۔قبل ازیں سردار نذیر احمد چانڈیہ اور دیگر مقررین نے سابق والیان ریاست بہاول پور کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کی اور نواب صلاح الدین عباسی کی خدمات کی تعریف کی۔
تقریب میں سابق ایم پی اے سردار غضنفر خان لنگاہ،سابق ایم پی اے قاضی احمد سعید،مخدوم مبین فیاض بخاری،چیئرمین سردار نعمان خان گورگیج،ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی صدر تحصیل پی ٹی آئی لیاقت پور،سردار عارف خان گبول،سردار عباس خان، قاضی سراج احمد، چیئرمین یو سی سید لعل شاہ،ملک اعظم بخش،چیئرمین یو سی خالد محمود،جام اصغر علی،بشیر احمد،عبدالجمیل عباسی،عمران چانڈیہ،حاجی مراد خان رند، عامر سہیل،زوہیب احسان، ذیشان علی اکبر،خالق بھٹی،راو عاصم اقبال،چیئرمین یو سی حاجی محمد یونس عباسی،جام معین الدین لاڑ،علی احمد سانول،سید رضا گیلانی،ڈاکٹر منور ندیم کھیتران کے علاوہ مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔