حافظ مظفرکریم مغل ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کے صدر اورعبدالباسط تحصیل جنرل سیکریٹری مقرر
احمدپورشرقیہ()پاکستان تحریک انصاف احمدپورشرقیہ کی تحصیل باڈی کا نوٹیفکیشن ضلعی صدر اصغر جوئیہ اور ضلعی جنرل سیکریٹری میاں نبیل الرحمن نے جاری کردیا جس میں تحصیل صدر حافظ مظفرکریم مغل ایڈووکیٹ اور تحصیل جنرل سیکریٹری عبدالباسط شکرانی مقررہوگئے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیاگیا۔جس میں تحصیل کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تحصیل بھرکے نومنتخب عہدیداروں تحصیل صدر حافظ مظفرکریم مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری عبدالباسط شکرانی، سینئر نائب صدورملک یونس خالق، عمران بلوچ، محمداسلم کانجو، خواجہ احمدگل، ملک آصف امان، نائب صدور ماجد خان، میاں شجاع الرحیم، ایڈیشنل جنرل سیکریٹریز محمداکبر لنگاہ، چوہدری ذوالفقارعلی، عمران آکاخیل، شبیراحمد، ملک نعیم احمد، جوائنٹ سیکریٹریز ظفر دھرالہ، محمدسلیم اقبال، رفیع عباسی، جمشیداقبال، فنانس سیکریٹری راشدمنہاس کھرل، انفارمیشن سیکریٹری حسام علی کمبوہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹریز عزیرخان لاشاری، محمدنصراللہ، پرویز احمدراجپوت اور سلمان عبیدسے حلف وفاداری لی۔اس موقع پر تحصیل صدر حافظ مظفرکریم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے 22کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہرمشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام نے بھرپورطریقے سے کامیابی کی صورت میں دیدیاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تحصیل کے عہدیداروں کو جو ذمہ دار جماعت کی طرف سے سونپی گئی ہے امیدکرتاہوں کہ پوری ذمہ داری اور ایمانداری نبھائیں گے۔تصویرہمراہ میل ہے۔