یوم ولادت رسول اکرم ﷺ آج پاکستان میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا
نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، خوش حالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
اسلام آباد:: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ 6 ستمبر 2025 (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کو سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ یوم ولادت رسول اکرم ﷺ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، خوش حالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر میلاد جلوس، محافل نعت اور دیگر مذہبی اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اجاگر کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس ہوگی، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کی سیرت کانفرنس میں شرکت متوقع ہے