Contact Us

مسلم لیگ ( ن ) الیکشن کے لئے تیار ہے قاضی عدنا ن فرید سابق ایم پی اے

Qazi Adnan Farid

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ( ن ) کے  ضلعی سینئر نائب صدر و سابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) الیکشن کے لئے تیار ہے ۔ اور اُ س کے اُمیدوار مخالفین کو شکست سے دوچار کریں گے۔ اپنی رہائش گاہ پر ( ن ) لیگ کے کارکنوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا ملکی معیشت کو اس حالت میں پہنچانے کے ذمہ دار عمران خان ہیں ۔ انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں کے معاہدوں کو توڑ کر غیر ذمہ داری کاثبو ت دیا ۔ جس کی وجہ سے ملک کو معاشی لحاظ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ( ن ) اپنی سیاست کی بجائے ملک کی معیشت کو بچانے کے لئے کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں